نیو یارک. 21 ستمبر : امریکہ نے شام میں جنگ زدہ افراد کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فضائی حملے کو "انتہائی المناک واقعہ " قرار دیتے ہوئے اس کے لئے روس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
وائٹ ہاؤس
کے نائب سیکورٹی مشیر بین روڈز نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا، ’’ہم ان فضائی حملوں کے لئے روس کو قصور وار سمجھتے ہیں‘‘۔
مسٹر روڈز نے کل کہا تھا کہ امریکہ شام میں جنگ بندی جاری رکھنے کے حق میں ہے لیکن روس نیک نیتی سے کام نہیں کررہا ہے اس سے ہم فکر مند ہیں